• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں سے ساز باز میں ملوث پولیس ملازمین کا کڑا احتساب کیا جائے، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ترمیم شدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر مؤثر عملدرآمد کے لئے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل برانچ کی نشاندہی اور گائیڈ لائنز کی روشنی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے بسنت کے موقع پر حکومت پنجاب کے جاری کردہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز، منشیات فروشوں سے ساز باز میں ملوث پولیس ملازمین کا کڑا احتساب، پولیس لائنز و رہائشی بیرکس سمیت ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ سکیموں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔
لاہور سے مزید