• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسینیشن ٹیم انڈر ایمیونائزڈ بچوں کو بھی ٹیکے لگائیں، خواجہ عمران نذیر

لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پرجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز ہیلتھ ریفارمز پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور پی ایم یو ٹیم نے مختلف پروگرامز کی پراگریس بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ خواجہ عمران کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کیتھ لیبز پروگرام کے پہلے مرحلے کی لیبز مکمل تیار ہیں، ان لیبز میں مشینری نصب ہو چکی ہے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن کی مدد سے ویکسینیشن ٹیم انڈر ایمیونائزڈ بچوں کو بھی ٹیکے لگائیں- انہوں نے دوران زچگی شرح اموات میں کمی کیلئے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ فیسیلیٹیز میں 5 لائف سیونگ کموڈٹیز اور ایم این ایچ سی کے لیبر رومز میں سیف ڈلیوری میٹس کی فزیبیلٹی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی قبل از پیدائش اسکرننگ کے لئے اے آئی الٹرا ساونڈ سے استفادہ لیا جائے- اس حوالے سے ایک مکمل جامع پروگرام ترتیب دیا جائے۔
لاہور سے مزید