• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہسپتال لاہور کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا آپریشنل لائسنس جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سرکاری ہسپتالوں کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے انڈیکیٹرز کے مطابق رینکنگ بہتر بنانے کا مشن جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں جناح ہسپتال لاہور کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا آپریشنل لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان کی جانب سے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور جناح ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی ۔
لاہور سے مزید