• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26، 27 ویں آئینی ترامیم آئین کو متنازع بنانے کی سازش ہے لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی)ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم آئین کو متنازع بنانے کی سازش ہے ملک و مِلّتِ کو سیاسی، معاشی، سماجی بحرانوں اور ہمسایہ برادر ملکوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بحران سے نکالنا پوری قومی، سیاسی اور عسکری قیادت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے ایران اور افغانستان کیساتھ مضبوط، پائیدار اور بااعتماد تعلقات خطہ کی ترقی اور تحفظ کے لئے ناگزیر ہیں۔
لاہور سے مزید