برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ہمیں یوکرین امن معاہدے کے دفاع کےلیے تیار ہونا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25 عالمی رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ہمیں امن معاہدے کےلیے روس پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن امن کےلیے سنجیدہ ہیں تو انہیں یوکرین پر ظالمانہ حملے روکنے ہوں گے، انہیں جنگ بندی کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پائیدار امن کی تیاری کرنی ہوگی اور اس کےلیے دباؤ بڑھانا ہوگا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں سے وڈیو لنک پر بات چیت کی تھی۔