اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے مزید 3 گولڈ میدلز جیت لیے۔
400 میٹر اسنو شوئنگ میں پاکستان کے صبور اور مناہل نے گولڈ میڈل اپنے نام کئے جبکہ منیب الرحمن نے 100 میٹر کراس کنٹری اسکیئنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان اب تک 6 گولڈ میڈل جیت چکا ہے۔
اٹلی کے شہر ٹورین میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی نمایاں رہی۔
پاکستان نے 400 میٹر اسنو شوئنگ کے مینز اور ویمنز مین گولڈ میڈل جیت لئے۔ مینز میں پاکستان کے عبدالصبور نے گولڈ میڈل جیتا، اس کے بعد 400 میٹر ویمنز اسنو شوئنگ میں مناہل نے پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا۔
منیب الرحمن نے 100 میٹر کراس کنٹری اسکیئنگ میں گولڈ طلائی تمغہ جیت کر گولڈ میڈلز کی تعداد 6 کردی ۔منیب الرحمٰن نے 50 میٹر میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
پاکستان 2 ایونٹس میں اب تک 12میڈلز جیت چکا ہے جس میں 6 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈل شامل ہیں۔