• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

کراچی (پ ر) شعبہ بین الاقوامی تعلقات وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی اور پاکستان کنزیومر رائٹس (پی سی آر) کے زیر اہتمام ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے کے موقع پر عبد الحق کیمپس میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد صارفین کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان حقوق کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔سیمینار کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی امتیاز علی میمن تھے۔ اس موقع پر شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی استاد ڈاکٹر رضوانہ جبین، حانی بلوچ، شکیل بیگ اور امتیاز علی میمن نے صارفین کے حقوق کے حوالے سے خطاب کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید