کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈاکوؤں نے 2 دن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو 43 لاکھ 75 ہزار روپے نقد ، نئے ماڈل کی موٹر سائیکل او موبائل فونز سے محروم کر دیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیو کراچی صنعتی ایریا کی حدود سیکٹر الیون جی میں موٹر سائیکل سوار3 ڈاکو کارخانے کے ملازم سے 25 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مدعی سعد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، مدعی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سیٹھ کی رقم نجی بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب 2موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان آئے اور اور ایک ملزم نے مجھے دھکا دیا جس کے باعث میں موٹر سائیکل سمیت گر گیا ، واضح رہے کہ 9 مارچ کو بھی نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6 بی میں تاجر سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو 18 لاکھ 75 ہزار روپے ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے۔