• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کا یو ایس ایس ٹرومین پر 2 حملوں کا دعویٰ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یمن پر گزشتہ روز ہوئے امریکی فضائی حملوں کے جواب میں حوثیوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین (USS Harry Truman)  کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ امریکی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں کے دعویٰ کردہ حملوں کے بارے میں امریکا کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

امریکی حملوں میں کینسر اسپتال اور کاٹن فیکٹری تباہ

خیال رہے کہ یمن پر ہونے والے امریکی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 53 افراد جاں بحق اور 93 زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر امریکا کا کہنا ہے کہ یمن پر اس وقت تک حملے جاری رکھیں گے جب تک حوثی بحیرۂ احمر میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حملے بند نہیں کرتے۔

حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایک کینسر اسپتال اور ایک کاٹن فیکٹری بھی تباہ ہو گئی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی حوثیوں کی حمایت 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حوثیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی، مزاحمت ہی واحد راستہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم اقوام کے مضبوطی سے کھڑے ہونے سے امریکا اور اس کے اتحادی خوف میں مبتلا ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید