• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی داخلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کا نیتن یاہو کا برطرفی کا فیصلہ ماننے سے انکار

رونن بار  اور نیتن یاہو —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
رونن بار  اور نیتن یاہو —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے داخلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شن بیت نے حال ہی میں نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کے خلاف خفیہ معلومات لیک کرنے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جس میں سے ایک پر مبینہ طور پر ایک غیر ملکی اخبار کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ہے۔

شن بیت کے سربراہ رونن بار کی برطرفی سے متعلق قرارداد اس ہفتے اسرائیلی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم اٹارنی جنرل نے نیتن یاہو کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے بر طرفی کا اقدام مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

اسرائیلی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ فیصلے کے حقائق اور قانون پر مبنی ہونے کا جائزہ لیے جانے تک برطرفی ممکن نہیں ہے۔

ادھر شن بیت کے سربراہ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ نیتن یاہو کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کو واپس لانے تک اپنے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید