• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی فوج کی مجمع پر ڈرون سے بمباری، تین فلسطینی شہید

آج اسرائیلی وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی لاشیں اسپتال یا سرد خانہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک عمارت کے نیچے رکھی جا رہی ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
آج اسرائیلی وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی لاشیں اسپتال یا سرد خانہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک عمارت کے نیچے رکھی جا رہی ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی فوج نے وادی غزہ میں فلسطینیوں کے مجمع پر ڈرون سے بمباری کی، جس سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید 2 فلسطینی آپس میں بھائی اور تیسرا کزن بتایا جا رہا ہے۔

 فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے عرب میڈیا نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہیدوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تین لاشیں ملبوں سے برآمد ہوئیں، 2 لاشیں تازہ حملوں میں شہید ہونےوالوں کی تھی۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 9 زخمی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں 48 ہزار 577 فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 1 لاکھ 12 ہزار اور 41 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ 

دریں اثنا مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پر قبضہ کرلیا اور
زمینداروں کو بیدخل کر دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق باغات 30 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں، جس میں 50 سال پرانے زیتون کے درخت ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید