ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان مڈ ٹاؤن لائنز کلب کا اجلاس چوہدری الطاف شاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کے سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مختلف منصوبہ جات کے حوالے سے ممبران کے درمیان مشاورت کی گئی جبکہ صدر چوہدری الطاف شا ہد نے کہا ماہ رمضان ا لمبارک کا مہینہ ہمیں خدا کی راہ میں خرچ کر نے کادرس دیتا ہے اجلاس میں تعلیم اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عزم شجر کاری مہم، رمضان المبارک میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔