• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عیدالفطر 2025ء کے موقع پر سرکاری اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے سرکلر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک تعطیلات ہوں گی۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق یو اے ای کے سرکاری دفاتر میں 4 شوال سے دوبارہ کام شروع ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کی عید تعطیلات کے بارے میں فی الحال کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا ہے تاہم امکان ہے کہ یہاں بھی ملازمین کو اسی طرح کی تعطیلات ملیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید