• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا کے حسنِ سلوک کے معترف

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا کے حسنِ سلوک اور مہمان نوازی پر گہری مسرت اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

سفیرِ پاکستان نے بتایا ہے کہ ایک تقریب میں جب ان کی اہلیہ محترمہ صدیقہ تارڑ کے ہمراہ ایک یادگاری تصویر لی جا رہی تھی تو وزیرِاعظم جاپان نے نہایت شفقت اور احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود گھٹنوں کے بل جھک کر ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔ 

اس دوران وہ ’میاؤکُو-میاؤکُو‘ (MYAKU-MYAKU) کو بھی تھامے ہوئے تھے جو کہ اوساکا ایکسپو 2025ء کا سرکاری مسکوٹ ہے۔

سفیر رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ کہ جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا کا یہ انداز، ان کی عاجزی، مہمان نوازی اور بین الاقوامی سفارتی روایات کی عکاسی ہے جس سے پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید