• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے بھانجے نے اقربا پروری کے ٹیگ کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھانجے موسیقار ایان اگنی ہوتری کا کہنا ہے کہ اقربا پروری کا ٹیگ لگانا غیر منصفانہ ہے، البتہ انھوں نے تسلیم کیا کہ خونی رشتے داری اور سیاسی معاملات سسٹم میں موجود ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ اقربا پروری کے ٹیگ کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں۔ 

واضح رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں اپنی بہن الویرا خان کے بیٹے ایان اگنی ہوتری کے نئے گانے ’یونیورسل لاز‘ کا دبئی میں افتتاح کیا۔ 

بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران جب 27 سالہ ایان سے پوچھا گیا کیا وہ اقربا پروری کے ٹیک خلاف جدوجہد کے لیے تیار ہیں تو انھوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اسکے خلاف جدوجہد کریں گے۔

انھوں نے اقربا پروری کے الزام کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ مجھے اسکی پرواہ نہیں۔ انھوں نے کہا مجھے پتہ ہے کہ بہت سے لوگ اس پر زور دیتے ہیں لیکن میرا پختہ یقین ہے کہ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ 

یہ نظام شروع سے موجود ہے، چاہے شاہ خاندان ہوں، بزنس فیمیلیز ہوں یا سیاسی خاندان، سب اپنا ورثہ اپنے لوگوں کو منتقل کرتے ہیں۔

ہم ایک ایسے کلچر سے آئے ہیں جہاں سکھایا جاتا ہے کہ اپنے لوگوں کو سپورٹ کرو اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں کی دیکھ بھال کرو۔ اور جب آپ ایسا کرتے ہیں تو اسے اقربا پروری کہا جاتا ہے۔ تو یہ کیسے منصفانہ ہے؟ میں محسوس کرتا ہوں کہ لوگ لفظ کا غلط استعمال کرتے ہیں اور اسے سیاق وسباق سے بالکل ہٹ کر لیتے ہیں۔ 

انھوں نے تسلیم کیا کہ ایک آرٹسٹ خاندان سے تعلق کی بنا پر خاندان نے میری مدد ضرور کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید