• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے جیل میں گزارے دنوں کے بارے میں سب کچھ بتادیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان نے جیل میں گزرے دنوں کے بارے میں سب کچھ بتا دیا۔

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کے پوڈ کاسٹ  دم بریانی میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

سلمان خان نے بتایا کہ اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں تو چاہے اپنے استاد سے یا گوگل سے سیکھیں لیکن جب سیکھ رہے ہوں تو فضول باتیں مت کریں، یہ مت کہیں میں تھک چکا ہوں، جب اٹھنا ہے تو اٹھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کسی کو جِم جانا پسند نہیں ہوتا، کوئی کچھ نہیں  سیکھنا چاہتا کیونکہ اس میں مشکل ہوتی ہے، جب ہم کوئی کھیل کھیل رہے ہوتے ہیں، ہم ہانپ رہے ہوتے ہیں لیکن ہمارے چہرے پر مُسکراہٹ ہوتی ہے، لیکن جب ہم آرام پسند ہوتے ہیں تو ہم اپنی موٹیویشن چھوڑ دیتے ہیں، تو اس جذبے کو نہیں جانے دو۔

سلمان خان نے کہا کہ ایک دفعہ بھی مت سوچو کے میں  تھک گیا ہوں، سونا چاہ رہے ہو تو کہو میں نے نہیں سونا ابھی، مجھے دن میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سونے کی عادت ہے لیکن مہینے میں کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں جب میں 7 سے 8 گھنٹے تک سوتا ہوں، بعض دفعہ میں شوٹنگ کے دوران 5 منٹ کا وقفہ لے لیتا ہوں اور کرسی پر ہی سو جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہاں جہاں میں کچھ نہیں کر سکتا تھا اپنے لوگوں کے لیے، اپنے چاہنے والوں کے لیے وہ جگہ تھی جیل۔

سُپر اسٹار نے کہا کہ آپ صرف مسلسل محنت اور کوشش کرسکتے ہیں، آپ کو اپنے دوستوں اور گھر والوں کے لیے ضرورت کی جگہ پر ہونا چاہیے، جب آپ ایسا کریں گے تو سب لوگ آپ کی مدد کے لیے بھی تیار ہو جائیں گے، آپ ہارو تو بھی ذمہ داری لو پھر بہانے مت بناؤ۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید