لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے گھوسٹ اور جعلی ترقی پانے والے10 ملازمین کو نوکر یوں سے فارغ کردیاگیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، جبکہ 3 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔ ان میں اسسٹنٹ عمر بن جاوید،جونیئر کلرک محمد ذیشان جونیئر کلرک تجمل شاہ نواز،سٹینو گرافر محمد زاہد شریف ،اسسٹنٹ عمران ممتاز ،سٹینو گرافر زین العابدین ،سابق آفس سپر نٹنڈ نٹ گل نواز چیمہ، محمد سرفراز سے، زاہد علی شامل ہیں۔