وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
عید الفطر کی تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔
اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کی، کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے ہیں۔
خان اکیڈمی پاکستان نے کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے مل کر خانمیگو کا پائلٹ پروگرام شروع کریں گے۔
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کراچی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔
سینیٹ کی خالی نشست پر 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
کراچی کے رہائشی 80 سالہ سعید مسعود عثمانی نے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
پاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔
اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔