چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پہلے دن سے مؤقف ہے دہشتگردی کیخلاف سب کو ایک ہو کر سوچنا چاہیے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبائیت، لسانیت سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق جے آئی ٹی کے معاملات بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے۔