• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط ، مردم شماری میں مزید تاخیر پر تشویش کا اظہار

 اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھ کر مردم شماری میں مزید تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم ،پارلیمنٹ میں برابر نمائندگی ،آئینی حلقہ بندیوں اور انتخابی عمل ،ٹیکس کولیکشن اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے بروقت مردم شماری ضروری ہے،متعلقہ ادارے مردم شماری کیلئے واضح تاریخوں کاتعین کریں ،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ  ایک ایسے وقت میں جب ہر پاکستانی ملک میں نئی مردم شماری کامطالبہ کررہا ہے چیف کمشنر مردم شماری کابروقت مردم شماری کی اہمیت سے انکارقابل اعتراض ہے،اس سے نہ صرف مردم شماری میں مزید تاخیر کا اشارہ ملتا ہے بلکہ حکومت کی جانب سے اس عمل کو مکمل کرنے میں غیر سنجیدگی بھی نظر آتی ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے 3دسمبر 2013کو بھی مردم شماری کے حوالے سے خط لکھا تھا اور اب دوبارہ لکھ رہا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ملک کے مستقبل کے حوالے سے یہ ایک اہم معاملہ ہے ۔انکا کہنا تھاکہ وزیراعظم اگر اسطرح کے بیان کا نوٹس لے کر قوم کے وسیع تر مفاد میں براہ راست کوئی ایکشن لیں گے تو مشکور ہوں گا۔
تازہ ترین