اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے وسطی علاقوں میں ٹارگٹڈ زمینی کارروائیاں شروع کردیں، جس پر حماس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
غزہ میں ایک مرتبہ پھر بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔
اسرائیلی کارروائیوں پر حماس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی، جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کے اسرائیلی فضائی حملوں میں 183 بچوں سمیت 440 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔