• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات: درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں بائیکس کے لیے گرین لین منصوبے کے اخراجات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر اعتراض سے متعلق سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے بغیر متعلقہ دستاویزات کے درخواستیں دائر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کر کے درخواست خارج کی جائے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آپ نے متعلقہ فورم سے رجوع اور متعلقہ دستاویزات کے بغیر درخواست دائر کی، آپ لوگ وقت ضائع کر رہے ہیں، نامکمل درخواست دائر کی ہے۔

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انفارمیشن حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔

اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر آپ کا حق ہے تو متعلقہ دستاویزات بھی پورے کرنے چاہئیں۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق بھی ہے، وہاں رجوع کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹرار آفس نے درخواست گزار کے داد رسی کمیٹی کے پاس پہلے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید