• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مالکان کا چینی کے 2 نرخ مقرر کرنے پر زور، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی قیمت میں اضافے سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کمرشل صارفین کے لیے قیمت مقرر کرنے کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے صرف 1 ماہ کے لیے مقرر کرنے پر  مشکل سے آمادہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں، جبکہ حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کر سکتے۔

شوگر ملز مالکان نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے سستی اور کمرشل صارفین کے لیے مہنگی چینی فراہم کریں گے، رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔

حکومتی ٹیم کے مطابق کسان کو گنے کی قیمت 350 روپے فی من ادا کی گئی، منڈی میں گھریلو صارفین کے لیے فراہم کی گئی چینی گھریلو صارفین تک ہی پہنچنے کو کیسے یقینی بنایا جائے گا؟

حکومتی ٹیم کا کہنا ہے کہ منڈی والے گھریلو صارفین کے لیے فراہم کی گئی چینی کمرشل نرخ پر مشروبات بنانے والوں اور بیکریوں کو ہی بیچیں گے، اس فیصلے سے مارکیٹ میں چینی کی کمی ہو گی جس سے نرخ بڑھیں گے۔

ذرائع کے مطابق اختلافات کے بعد اس معاملے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہو گا، چینی کی قیمت پر اگلا اجلاس عید کے فوراً بعد بلایا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید