• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، عاقب جاوید

عاقب جاوید— فائل فوٹو
عاقب جاوید— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی کو بھی اپنی گیم کو بڑھانا ہوگا۔

آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فاسٹ بولر کی کارکردگی بڑھتی رہنی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی کو اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو منوانا ہے تو اس کو اور بہتر کرنا پڑے گا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں، پاکستانی بیٹرز اگر اوپر سے اچھا اسکور کریں گے تو جیت سکتے ہیں، پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی اور سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 2 میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ممکن ہے ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ تشکیلِ نو کے مرحلے سے گزرنے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا نہیں ہے، جن کھلاڑیوں نے ملک سے باہر کم کرکٹ کھیلی ہو تو مسائل ہوں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی والی بات 4 سال پرانی ہوگئی، جو ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہتر تھی اس کو بھی 2 سال ہوگئے، دو سال میں کرکٹ بدل گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی ٹیمیں الگ بننے لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی ٹی ٹوئنٹی کی الگ ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیک ریٹ بڑی اہمیت رکھتا ہے، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں ہیں، ایشیا کی وکٹوں پر لمبے اسکور ہوتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ آسٹریلیا میں سیریز ہوئی، جہاں لمبے اسکور نہیں بنتے، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ ور آسٹریلیا کی کنڈیشن میں سیریز آسان نہیں ہوتی، نوجوان مشکل کنڈیشن میں کھیلیں گے تو اعتماد ملے گا، مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو اعتماد ملے گا وہ ایشیا کی کنڈیشن میں بہت کام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اصل تیاری تو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کر رہی ہے، صائم ایوب اور فخر زمان جب اس ٹیم کو جوائن کریں گے تو اچھی ٹیم بن جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید