• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیالکوٹ میں قتل کےمجرم کوپھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں موجود مجرم کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔جیل ذرائع  نے بتا یا کہ مجرم شفیق نے2004 میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ناروال کی رہائشی 2بہنوں کوقتل کردیا تھا۔ پھانسی سے پہلے مجرم کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی جس کے بعد مجرم کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔
تازہ ترین