ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عبداللہ خان سے تین نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں اسد اللہ سے ڈاکو لیپ ٹاپ وغیرہ سمیت سات ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں فہیم سے نامعلوم ملزمان ایک لاکھ گیارہ ہزار لے گئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد حسین سے ڈاکو نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں کلیم اللہ سے ڈاکو 96ہزار لے گئے جب کہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں عالم شیر سے ملزمان نے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔