بھارتی ایئر لائن کی نئی دہلی سے لکھنؤ جانے والی پرواز کے دوران مسافر کی اچانک موت واقع ہو گئی، جس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز (AI2845) میں ایک مسافر مردہ پایا گیا ہے جس کی شناخت آصف اللّٰہ انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے چوہدری چرن سنگھ ایئر پورٹ پر جب ایئر انڈیا کی پرواز لینڈ ہوئی تو عملے نے مسافر کو بے ہوشی کی حالت میں پایا، جسے پرواز میں موجود ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مردہ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
مسافر کی سیٹ بیلٹ بندھی ہوئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مسافر کی موت دورانِ پرواز ہوئی ہے۔