پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق پی اے اے اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کیا ہے۔
دورۂ پاراچنار ایئرپورٹ تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔
قومی ایئر لائن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دورے میں ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ دفاع کی ہدایت پر 8 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔