• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیب خرچی دے کر دوستوں کو بولنگ کروانے کا کہتا تھا، حسن نواز


پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والے اوپننگ بیٹر حسن نواز کا تعلق لیہ سے ہے، ان کا کہنا ہے کہ لیہ میں دور دور تک کوئی ہارڈ بال کرکٹ نہیں کھیلتا تھا، وہ اپنی جیب خرچی دوستوں کو دیتے تھے کہ انہیں بولنگ کروائیں۔

حسن نواز نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں کسی نے کرکٹ بیٹ تک نہیں اٹھایا، بلکہ کرکٹ بھی نہیں دیکھتے تھے، ان کی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔

حسن نواز کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی کرکٹ بیک گراؤنڈ نہیں، دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے، پہلا رن بنایا تو اعتماد آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ  اپنی سنچری والد صاحب کے نام کرتا ہوں ، جو میرے لیے بہت دعائیں کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید