• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں مجھے سنچری کا شوق نہیں، حسن نواز

حسن نواز: فوٹو اے ایف پی
حسن نواز: فوٹو اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوارن میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں مجھے سنچری کا شوق نہیں، میں نے کہا کہ سنچری آگے بھی کر سکتا ہوں، میچ فنش کرنا ہے۔

 آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ جب دو میچوں میں آؤٹ ہوا تو دباؤ میں آگیا تھا، یہی سوچا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جاؤں گا اور کام کروں گا، آج بھی یہی سوچا تھا کہ پہلا سنگل کرنا ہے، سنگل کرتے ہی دباؤ ختم ہوگیا، دباؤ ختم ہونے کے بعد اپنی اننگز کھیلی، جمی نیشم کو چھکا مار کر نصف سنچری مکمل کرنے والا شاٹ بہترین تھا۔

حسن نواز نے کہا کہ اسپنرز پر اٹیک کرنا فاسٹ بولرز کی نسبت قدرے آسان ہوتا ہے، اس طرح کا اعتماد ملنے سے آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، آج کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جو غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنچری والد صاحب کے نام کروں گا جو میرے لیے ہمیشہ دعا کرتے ہیں، لیہ کی ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق ہے کرکٹ کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں، دو مرتبہ جب آؤٹ ہوا تو سلیکٹر حسن چیمہ کا میسیج آیا، حسن چیمہ نے کہا پتا ہے تم ضرور اسکور کرو گے ان کے اعتماد دینے کا شکریہ،عاقب جاوید نے کہا تھا کہ چاہے تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید