• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: پولیس کی کچے میں کارروائی، ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

رحیم یار خان پولیس نے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، ڈی پی او رضوان گوندل کی زیر قیادت کچہ ماچھکہ میں آپریشن کیا گیا۔

 آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔

 پنجاب پولیس نے کارروائی میں کچے کے کرمنلز کے ٹھکانے نذر آتش کر دیے۔

قومی خبریں سے مزید