• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے علاقے میں کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ٹھکانے مسمار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے دوران اندرون سندھ کچے کے علاقے کندھ کوٹ سے 8ملزمان کو گرفتار کرکے 2 ایس ایم جی،2 پسٹل، ایک 12 بور رپیٹر اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آر درج ہیں، آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمارجبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید