پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کےلیے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہوگی، پی ایس ایل ری پلیسمنٹ ڈرافٹ ورچوئل سیشن میں ہوگی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 کرکٹرز چند میچز کے لیے اپنی فرنچائزز کو دستیاب نہیں ، فرنچائزز جزوی طور پر عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل پلیئرز لیں گی۔
پشاور زلمی ناہید رانا اور کراچی کنگز لٹن داس کے متبادل کھلاڑی لےگی، رسی وین ڈر ڈوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن چند میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کاربن بوش کی جگہ پورے سیزن کے لیے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا۔