موٹر وے پولیس نے مٹیاری کے قریب کارروائی کی ہے۔
رحیم یار خان پولیس نے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو جہنم واصل کردیا۔
موٹر وے پولیس نے گاڑی سے 10 لاکھ روپے مالیت کا گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کر لیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 1اعشاریہ 4 ارب ڈالرز یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 3 ماہ سے آئل چوری کا کام جاری تھا، ٹینکرز کی مدد سے آئل چوری کرنے کے بعد منتقل کیا جاتا تھا اور لائن سے لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل چوری کیا جا چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔
ٹنڈوالہ یار میں دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
کامران ارشد نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں،
وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیزیوں پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بناکر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بے نقاب ہوگیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کم، بیرونی کھاتے سرپلس اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔
آج بھی بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔
محکمہ صحت مظفر آباد نے جہلم ویلی میں اپنے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، ذوالفقار بھٹو جونیئر
پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی اسپتال نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستانی آریان شاہ کی میت لواحقین کو دینے سے انکار کردیا تھا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نےآذربائیجان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کردیا۔