• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش تیمور کے سخت رویے کی ویڈیو وائرل


پاکستان کے معروف اداکار کے رپورٹر سے سخت رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی۔ 

دانش تیمور اپنی شاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کی وجہ سے سپر اسٹار کا درجہ رکھتے ہیں، ان کے کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں اور ان کے کرداروں کو سرحد پار بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

 اس سال وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، لیکن ایک واقعے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا شکار ہو گئے۔

چند روز قبل دانش تیمور کی رمضان ٹرانسمیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ان کی اہلیہ عائزہ خان بطور مہمان شریک تھیں، دورانِ گفتگو دانش تیمور نے 4 شادیوں کے حق کی حمایت کی اور کہا کہ فی الحال دوسری شادی نہیں کر رہا، لیکن مجھے حق حاصل ہے، ان کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی اور صارفین کی بڑی تعداد نے اسے ناپسند کیا۔

اس تنازع کے بعد دانش تیمور ایک تقریب میں شریک تھے جہاں ایک رپورٹر نے مزاحیہ انداز میں ان سے کہا کہ فی الحال ذرا سائیڈ پر ہو جائیں تاکہ تصویر لی جا سکے۔ 

اس پر دانش تیمور نے بھی فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سائیڈ پر آئیں تاکہ میں آپ کو دکھا سکوں کہ میں کون ہوں۔

 اس واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین دو گروہوں میں بٹ گئے۔

حمایت میں بولنے والے افراد کا کہنا تھا کہ رپورٹر غیر اخلاقی طریقے سے طنز کر رہا تھا اور دانش تیمور کا ردِ عمل جائز تھا۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دانش تیمور کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور رپورٹر کی بات کو نظر انداز کر دینا زیادہ بہتر ہوتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید