صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور کی نواحی بستی میں 10 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر سے نکلی تھی اور کچھ دیر بعد زخمی حالت میں ملی۔
مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچانے پر بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔