• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارم زیادتی قتل کیس: پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول

صارم : فوٹو فائل
صارم : فوٹو فائل

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران  پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے، کیمیکل ایگزیمنیشن آخری امید ہے، ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نموںوں سے مماثلت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ 7 سالہ صارم 7 جنوری کو بلال کالونی نارتھ کراچی سے لاپتا ہوا تھا اور اگلے روز اس کی لاش اپارٹمنٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید