جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسین کو منشیات برآمدگی کیس میں پیش کر دیا۔
عدالت میں ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کو پراسیکیوشن کے اعتراض دور کر کے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مقدمے کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔