• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا اسلام آباد میں آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیسرے ماسٹرز کپ ٹینس کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا، ماسٹرز کپ میں پاکستان بھر سے ٹاپ آٹھ مرد و خواتین پلیئرز شامل ہیں۔ 

اسلام آباد میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اعصام الحق بھی ڈبلز کیٹیگری میں شرکت کر رہے ہیں۔

مینز کیٹیگری میں عقیل خان، محمد عابد، یوسف خلیل اور برکت اللّٰہ حصہ لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ شہزاد خان، ہیرا عاشق، حمزہ رومان، سمیع زیب بھی مینز کیٹیگری میں شامل ہیں۔

خواتین کی کیٹیگری میں اُشنا سہیل، مہک کھوکھر، شیزا ساجد، لالہ رخ، ماہ رخ ساجد، فجر فیاض، لبیکہ دراب حصہ لے رہی ہیں۔

 ماسٹرز کپ ٹینس کل تک جاری رہے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید