• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے محنت کش یونین کا عید الاؤنس اور ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوےمحنت کش یونین کے ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان، چیئرمین ظفر اقبال ،جنرل سیکرٹری عبدالحمیداور سینئر نائب صدر شاہد اقبال بابر کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو تکلیف پہنچا کر اپنی، ارکان اسمبلی اور وزیروں مشیروں کی تنخواہوں میں کئی سو گنااضافہ کرنے والے اللہ تعالی کی پکڑ سے بچیں،سوئی گیس بل، بجلی بل سرکاری ملازمین کی پینشن اصلاحات، سرکاری محکموں کی نجکاری ،مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی اور عدم تحفظ سے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے ملازمین کو عید الفطر سے پہلے عید الاؤنس دیا جائے نکالے گئے ملازمین کو فوری بحال کیا جائے بھرتی پر پابندی ختم کی جائے ریلوے کالونیوں میں اٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے پینشن گریجویٹی گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر فوری ادا کی جائے۔
ملتان سے مزید