• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کیخلاف ریاست مخالف ویڈیوز بنانے سے متعلق کیس میں فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فریقین کو 27مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ریاست مخالف ویڈیوز بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر صحافی فرحان ملک کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر فرحان ملک کی طرف سے عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ فرحان ملک کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے،فرحان ملک صحافی ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ اینٹی اسٹیٹ ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید