• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: 13 سالہ لڑکی کا اغواء، 4 افراد کی 3 ماہ تک اجتماعی زیادتی


سرگودھا کے نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو اغواء کر کے 4 افراد 3 ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو 3 ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے اغواء کیا تھا۔

ملزم فرضی نکاح کر کے لڑکی کو لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، اس دوران ملزم کے دیگر 3 دوست بھی گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو فلم بھی بنائی تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ 3 ماہ بعد اپنی بیٹی سے ملا تو اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور حالت غیر تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید