• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی فضائیہ کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل


فرانس کی فضائیہ کے ایروبیٹک ٹیم کے 2 طیارے مشق کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، 2 پائلٹ اور ایک مسافر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ واقعہ نارتھ ایسٹرن فرانس کے علاقے سینٹ ڈیزیے کے قریب پیش آیا، جہاں فرانسیسی ایئر اینڈ اسپیس فورس کے مطابق 2 الفا جیٹ طیارے دورانِ پرواز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

ایک طیارہ گودام نما ٹاور سے جا ٹکرایا، جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی اور دھواں آسمان میں بلند ہونے لگا۔

حادثے میں 2 پائلٹس اور ایک مسافر ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 3 دیگر افراد بے ہوش ہو گئے۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 طیارے رنگ برنگا دھواں چھوڑتے ہوئے فضائی کرتب دکھا رہے تھے، 4 طیاروں نے اپنی پرواز جاری رکھی تھی، جبکہ بائیں جانب کے 2 طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا کر بے قابو ہو گئے اور فری فال میں چلے گئے۔

یاد رہے کہ فرانس نے ان ہی طیاروں کا استعمال یوکرینی پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی کیا تھا۔

گزشتہ سال اگست میں بھی 2 فرانسیسی رافیل طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے، جس میں 2 پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید