امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کا لو ٹرائی اینگل بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث آنے والی کہانیوں میں سے ایک ہے، بھارتی فلم سلسلہ کو بھی اس حقیقی زندگی کے تنازع سے متاثر کہا جاتا ہے۔
فلمی مؤرخ حنیف زویری نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ یَش چوپڑا نے سلسلہ کے ذریعے حقیقی زندگی کے اس پیچیدہ رشتے کو پردے پر پیش کرنے کی کوشش کی، مگر جیا بچن کبھی بھی اس فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں، وہ ریکھا کو سخت ناپسند کرتی تھیں۔
زویری کے مطابق جب امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان تعلقات کی خبریں پھیلنے لگیں تو جیا بچن نے معاملہ سنبھالنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے ریکھا کو لنچ پر مدعو کیا اور واضح الفاظ میں یہ پیغام دیا کہ امیتابھ ہمیشہ میرے رہیں گے۔
حنیف زویری نے بتایا کہ جیا بچن نے ریکھا کو نہایت عزت سے کھانے پر بلایا، خوب خاطر تواضع کی، ہنسی مذاق بھی ہوا، لیکن جب ریکھا جانے لگیں تو جیا نے ان کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا کہ امیتابھ میرے تھے، میرے ہیں اور ہمیشہ میرے ہی رہیں گے، یہ سن کر ریکھا خاموش ہو گئیں اور انہوں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر لیا۔
جیا بچن پہلے سلسلہ میں کام کرنے کے حق میں نہیں تھیں، مگر ان کے راکھی بھائی سنجیو کمار نے انہیں اس شرط پر راضی کیا کہ وہ ہر روز سیٹ پر موجود ہوں گی، چاہے ان کے سین ہوں یا نہ ہوں۔
امیتابھ بچن جیا بہادری سے 3 جون 1973ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔