• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب ورمالا دینے والا ڈرون کریش کر گیا


ٹیکنالوجی نے شادیوں کو مزید جدید بنا دیا ہے، لیکن کبھی کبھی دلچسپ اور غیر متوقع واقعات بھی جنم لے لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دلہا کے لیے ورمالا ایک ڈرون کے ذریعے لائی جاتی ہے لیکن پھر سب کچھ الٹ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دلہا ورمالا لینے کے لیے ہاتھ بڑھاتا ہے، ڈرون کنٹرول کھو دیتا ہے اور کریش کر جاتا ہے۔

 اس غیر متوقع صورتِ حال پر دلہا کا ری ایکشن سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، وہ پہلے ڈرون آپریٹر کو دیکھتا ہے، پھر گرے ہوئے ڈرون پر نظر ڈالتا ہے اور خاموشی سے اسے واپس کر دیتا ہے اور مہمان ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر  شیئر کی گئی ہے اور  30 لاکھ ویوز اور 31 ہزار سے زائد لائکس حاصل کر چکی ہے، اس کے کمنٹ سیکشن میں بھی مزاحیہ تبصروں کی بھرمار ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید