• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے کی گاڑی کو ٹکر لگ گئی، مداح پریشان

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی گاڑی کی ٹکر کی ویڈیو سامنے آنے پر مداح پریشان ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایشوریا رائے بچن کی گاڑی کو جیسے ہی ٹکر لگی، سڑک پر بھیڑ لگ گئی، اداکارہ کے باڈی گارڈز گاڑی سے باہر نکل آئے۔

26 مارچ کو ایک فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے کی گاڑی کو ایک بڑی لال رنگ کی بس نے ٹکر ماردی۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی، ایشوریا رائے گی گاڑی کو ٹکر لگی لیکن خوش قسمتی سے گاڑی کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا بلکہ اداکارہ کی گاڑی وہاں سے روانہ ہوگئی۔

جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی تو مداح اداکارہ کی خیریت کے حوالے سے فکر مند ہوگئے، کئی لوگوں نے تشویش ظاہر کی تو کچھ پرامید نظر آئے کہ انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہوگی۔

رواں ماہ ایشوریا رائے بچن کو آشوتوش گواریکر کے بیٹے کی شادی میں دیکھا گیا تھا، تقریب میں بچن خاندان سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز شریک ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید