ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے سرکاری ادارے’نزاہہ‘ نے بتایا ہے کہ مارچ 2025ء کے دوران 313مشتبہ ملزمان سے تفتیش کی گئی اور 82ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو رشوت ستانی میں ملوث پایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی، وزارت بلدیات اور ہاؤسنگ اور زکواۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے ملازمین ہیں۔