• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 16 برس قبل غائب ہونے والی بلی اچانک مل جانے پر مالک خوشی سے نہال

سولہ برس قبل غائب ہونے والی بلی، پس منظر میں نظر آنیوالے مالک کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
سولہ برس قبل غائب ہونے والی بلی، پس منظر میں نظر آنیوالے مالک کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانیہ میں ہرٹفورڈ شائر کی ایک پالتو بلی جو 16 برس قبل غائب ہوگئی تھی اس کے اچانک مل جانے پر اس کا مالک کارل پلن خوشی سے نہال ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہرٹفورڈ شائر میں قیام کے دوران 2009 میں کارل پلن کی سن شائن نامی بلی گھر سے نکلنے کے بعد پھر واپس نہیں آئی تھی، جس کی تلاش کےلیے کارل پلن نے علاقے میں فلائر لگانے سمیت ہر ممکن کوشش کی تھی۔

اس عرصہ کے دوران برطانیہ کے سات وزرائے اعظم تبدیل ہوئے، مانچسٹر سٹی نے آٹھ مرتبہ پریمئیر ٹائٹل جیتے اور پرنس چارلس بادشاہ بن گئے، لیکن مسٹر پلن جو اب ایسسیکس میں رہتے ہیں انکی بلی واپس نہ آئی۔

تاہم انھیں پیر کے روز جانور کے ڈاکٹر کی کال موصول ہوئی کہ ہمیں ایک سن شائن نامی بلی ملی ہے کیا یہ آپ کی ہے؟ کارل پلن کے مطابق وہ تو بلی ملنے کی امید چھوڑ چکے تھے اور 2010 میں اپنا پرانا گھر بلی کے بغیر چھوڑتے ہوئے بہت اداس تھے۔

مسٹر پلن کا کہنا ہے کہ سن شائن کا وزن اب دو کلو ہے اور اس کی عمر 19 برس ہوچکی ہے، سن شائن شاید بہت عرصہ ہمارے ساتھ نہ رہی لیکن اسے اچھی ریٹائرمنٹ کی زندگی ضرور ملے گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید