• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی - فوٹو: فائل
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی - فوٹو: فائل

چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

سیکریٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت صدیقی سے ملاقات کی ہے اور ان سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ 

شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز کی درخواست پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 

سیکریٹری سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں زیر التواء کیسز نمٹائے اور انصاف کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز عہدے سے الگ ہونے کا نوٹس دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید