• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی، وزارت قانون


وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے جائزے کےلیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئی ہے۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متعلق مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔

 اجلاس میں صوبائی وزرائے قانون نے شرکت کی، تمام صوبائی نمائندوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کریمنل ریفارمز کو سراہا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ باہمی مشاورت کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر لیگل ریفارمز پر کام کیا جائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبوں میں عدلیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ججز بنا دباؤ کے فیصلے کرسکیں، وفاق اور صوبوں کو ملک کی بہتری کےلیے اصلاحات پر مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وزیر قانون نے صوبوں میں جدید فارنزک ایجنسیز اور لیبارٹریز بنانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید